• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اعلیٰ درجے کی الیکٹرانک ڈیوائسز کی فراہمی بڑھانے کے لیے کوشاںتازترین

September 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کھپت کو بڑھانے اور معیشت کو تقویت دینے کے لیے اعلیٰ درجے کی الیکٹرانک ڈیوائسز کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

چین کی صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور خزانہ کی وزارتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق چین اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ 2024 تک فائیو جی موبائل فون کی ترسیل ملکی موبائل فون مارکیٹ میں 85 فیصد سے زائد سطح تک پہنچ جائے ۔

چین کی صارف الیکٹرانکس صنعت میں حالیہ برسوں میں مستحکم ترقی ریکارڈ کی گئی  ہے۔ کمپیوٹر، کمیونیکیشنز اور الیکٹرانک ڈیوائسز بنانے والے بڑے اداروں نےاس سال کے پہلے سات مہینوں میں اپنے منافع کو 276 ارب 32 کروڑ یوآن (تقریباً 38 ارب 39 کروڑ ڈالر) تک پہنچایا۔

اس عرصے کے دوران موبائل فونز کی پیداوار81 کروڑ یونٹس تک پہنچ گئی جس میں59 کروڑ30 لاکھ سمارٹ فونز شامل ہیں۔