مارسیلی(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نےکہا ہے کہ چین اعلی سطح کے کھلے پن کو مزید وسعت دینے سمیت فرسٹ کلاس کاروباری ماحول کو فروغ دینا جاری رکھے گا جو مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا ہو۔
سی ایم اے سی جی ایم گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر روڈولفی ساڈے سے فرانس کے شہر مارسیلی میں ملاقات کے دوران ہان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے مئی میں فرانس کے اپنے کامیاب سرکاری دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، دونوں سربراہان مملکت وسیع اتفاق رائے پر پہنچے، جس نے چین فرانس اور چین یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے لئے سٹرٹیجک رہنمائی فراہم کی۔
ہان نے کہا کہ سی ایم اے سی جی ایم گروپ، اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کے حامی، فروغ دینے اور فائدہ اٹھانے والے کی حیثیت سے کئی سالوں سے چینی مارکیٹ میں گہری شمولیت رکھتا ہے، چینی کمپنیوں کے ساتھ اچھا تعاون کر رہا ہے اور چین-فرانس اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 سال سے زائد عرصے سے چین اصلاحات اور کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اس نے خود کو ترقی دی ہےاورکھلے پن کے ذریعے دنیا کو فائدہ پہنچایا ہے۔
انہوں نے سی ایم اے سی جی ایم گروپ سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور ترقی کی تلاش میں خوش آمدید کہا۔ سی ایم اے سی جی ایم گروپ میں ہان کے دورے کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے ساڈے نے کہا کہ ان کا گروپ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم اے سی جی ایم گروپ توانائی کی تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور روبوٹس کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں چینی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون قائم کرنے کا خواہاں ہے۔