• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اعلی معیار کی ترقی کی غرض سے مضبوط مالیاتی پالیسیوں کیلئے پرعزمتازترین

March 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنی فعال مالیاتی پالیسیوں کو بہتر بنانے، کھپت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اس سال اعلی معیار کی ترقی کے لیے کاروباروں کی مزید مدد جاری رکھے گا۔چینی وزیرخزانہ لیو کن نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ2022 میں مرکزی حکومت سے مقامی حکومتوں کو ادائیگیوں کی منتقلی 97کھرب10 ارب یوآن (14 کھرب  ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت17.1 فیصد زائد ہے جس سے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کے منصوبوں کو بڑی مدد ملی۔نائب وزیرخزانہ شوہونگ چھائی نے کہا کہ وزارت ملکی طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی کو مکمل طور پر نافذ کرے گی اور صارفین کی مارکیٹ کی بحالی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے لیے کھپت بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ موثر سرمایہ کاری کو بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے خصوصی مقامی حکومتی بانڈز اہم ہیں۔ انہوں نے اس سال مستحکم سرکاری سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی بانڈز کے مناسب حجم کا وعدہ کیا۔