• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، اعلیٰ سیاسی مشیرکااعلیٰ تعلیمی اصلاحات و ترقی ہنرکیلئےتجاویزپیش کرنے پر زورتازترین

July 31, 2024

بیجنگ (شنہوا)چین کےاعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیاہے کہ وہ ملک کی اعلیٰ تعلیمی اصلاحات اور ہنر کی خود مختار ترقی کے بارے میں مزید اہداف پر مبنی، عملی اور موثر تجاویز پیش کریں۔

وانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، نے ان خیالات کااظہار قومی کمیٹی کے ہردو ہفتہ بعد ہونے والے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 وانگ نے قومی سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ جامع تعلیمی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں جو کہ 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے حالیہ تیسرے مکمل اجلاس میں پیش کیے گئے تھےاور ان پر زور دیا کہ وہ درست اور مفید تجاویز پیش کریں اور ملک کے مجموعی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں۔