• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے پر موثر عمل درآمد کی امید رکھتا ہے: ترجمانتازترین

January 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر موثر عمل درآمد کا منتظر ہے، جس میں اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات  عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہی،  جس میں اسرائیل کو حکم دیا گیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔

وانگ نے  کہا کہ ججوں کی اکثریت کی طرف سے دیا گیا یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ، غزہ میں کشیدہ صورتحال اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی وسیع تر تشویش کا جواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے  اور چین شہریوں کے خلاف تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ دو ریاستی حل میں مضمر ہے جس کے ذریعے اس مسئلے کا ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیہ  ہو سکتا ہے۔