• Prineville, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، عالمی انٹیلی جنس ایکسپو 20 جون سے تیان جن میں منعقد ہو گیتازترین

June 13, 2024

تیان جن(شِنہوا)عالمی انٹیلی جنس ایکسپو 20 سے 23 جون تک تیان جن میں منعقد ہو گی جس کا مقصد ملکی اور عالمی سطح سے مصنوعی ذہانت سے متعلقہ وسائل اکٹھا کرنا ہے۔

اس ایکسپو کی مشترکہ میزبانی چین کی شمالی تیان جن  بلدیہ اور چین کی  جنوب مغربی  چھونگ چھنگ بلدیہ کریں گی جس میں ان دو تقریبات کو اکٹھا کیا گیا جنہیں  پہلے تیان جن میں ورلڈ انٹیلی جنس کانگریس اور چھونگ چھنگ میں سمارٹ چائنہ ایکسپو کے نام سے جانا جاتا تھا۔

اے آئی  ایونٹ کا مقصد ذہین ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیمی اختراعات، نمائشوں، مقابلوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بنانا ہے۔ اس میں  معروف کاروباری ادارے، معروف تحقیقی ادارے اور اعلیٰ یونیورسٹیاں  شرکت کرینگی۔

ایک لاکھ مربع میٹر کے نمائشی رقبے کے ساتھ  اس ایونٹ میں 10 تھیم والے نمائشی علاقے شامل ہوں گے جن میں  اے آئی ، ذہین منسلک گاڑیاں، ذہین مینوفیکچرنگ اور روبوٹکس کے شعبے  ہونگے جبکہ متعدد بین الاقوامی تنظیمیں اور ادارےاس  ایونٹ میں شرکت کریں گے۔