• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں کردار ادا کرے گا، چینی وزیر خارجہ تازترین

February 28, 2023

 
سوئٹزرلینڈ، چینی وزیر خا رجہ چھن گا نگ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  وزیر خارجہ چھن  گانگ نے کہا ہے  چین انسانی حقوق کی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں اپنا کردار ادا کرے  گا ۔

چھن  نے  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے حصے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ کسی بھی  ملک کو اپنے قومی حالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کی راہ  پر گامزن رہنا چاہیے ۔

چھن نے کہا کہ تمام فریقین  کو چاہیے  کہ ہر قسم کے انسانی حقوق کو جامع طور پر فروغ دیں  اور ان کا تحفظ کریں  ، بین الاقوامی شفافیت اورانصاف کو برقراررکھیں اور بات چیت اورتعاون پرعمل پیرا  رہیں۔

چھن نے کہا کہ چین کے انسانی حقوق کے نصب العین نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک نے ایک ایسے راستے کا انتخاب  کیا جو وقت کے رجحان اور اس کے قومی حالات کے مطابق ہے۔ چین غیر متزلزل طریقے سے اس راہ پر گامزن رہے گا ۔

چھن نے کہا کہ چین سنکیانگ اورتبت سے متعلق معاملات  کو چین  کے تشخص کو داغدار کرنے اور اس کی ترقی کو روکنے کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چھن نے کہا کہ چین غیرمتزلزل، جامع اور صحیح  طریقے سے ایک ملک، دو نظام کے اصول کا نفاذ کرے گا، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا پختہ تحفظ کرے گا اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا  کہ وہ جاپان پر زور دیں کہ وہ جوہری آلودہ پانی کو کھلے، شفاف، سائنسی اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔