بیجنگ (شِنہوا)عالمی بینک نے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کے لئے 25 کروڑ امریکی ڈالرز کے قرض کی منظوری دی ہے۔
بینک کے مطابق یہ فنڈز صوبہ کے دیہی علاقوں میں بلدیاتی سالڈ ویسٹ اور زرعی پلاسٹک فلم سے پلاسٹک آلودگی کم کرنے اور شانشی کے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے جس میں قومی سطح کے لئے ممکنہ اسباق شامل ہیں۔
بینک نے کہا کہ اس قرض سے چین کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، صوبائی ضوابط اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ فضلے کے انتظام میں شہری اور دیہی انضمام کے لئے نمو نے قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
چین، منگولیا اور کوریا کے لیے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مارا واروک نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کی توجہ منصوبہ بندی، ما لیات، علاج کی سہولت کی ترقی، شرا کت داروں کی شمولیت اور کارکردگی کی تشخیص کے لیے مربوط نظام پر مرکوز کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ چین میں بین الاقوامی طریقوں کو متعارف کروائے گا اور ملک کے دیہی علاقوں میں فضلے کے انتظام کی تبدیلی کے لئے ایک وسیع نقطہ نظر کا مظاہرہ کرے گا۔