بیجنگ(شِنہوا) چین کے ثقافتی ورثہ کے قومی ادارے( این سی ایچ اے) نے ملک میں عالمی معیار کے آثار قدیمہ کے اداروں کے قیام کے لیے آزمائشی بنیادوں پر رہنما ہدایات جاری کی ہیں، ان اداروں کی مجموعی صلاحیتوں اور ان کی عالمی حیثیت بہتر بنانے کے لیے 2035 تک مرحلہ وار اہداف حاصل کیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق 2030 تک عالمی معیار کے 10 سے 15 آثار قدیمہ کے ادارے قائم کیے جائیں گے۔ 2035 تک مزید عالمی معیار کے آثار قدیمہ کے ادارے قائم کرتے ہوئے آثار قدیمہ کے ملکی اداروں کی جامع صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ علمی تحقیق، بین الاقوامی تعاون، انتظامی جدت اور آثار قدیمہ کے اداروں میں اہلکاروں کی صلاحیتیوں کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔
این سی ایچ اے ہر تین سال بعد ملک کے آثار قدیمہ کے اداروں کا جائزہ لے گا اور نتائج کی بنیاد پر اپنے عالمی معیار کے اداروں کی فہرست کو ایڈجسٹ کرے گا۔