ہانگ کانگ (شِنہوا) ہا نگ کا نگ عالمی سطح پر تجزیہ کی جا نے والی 42 مارکیٹس میں سے دوسری سب سے زیادہ مالی طور پر جامع مارکیٹ ہے جس کی درجہ بندی میں گزشتہ برس کی نسبت 2 درجے اضافے ہوا ہے۔
سرمایہ کاری انتظام کے بڑے ادارے پرنسپل فنانشل گروپ کے جاری کردہ 2023 کے گلوبل فنانشل انکلوژن انڈیکس کے مطابق ہانگ کانگ دنیا کی سب سے زیادہ مالی طور پر جامع مارکیٹس میں سے ایک ہے جو مالیاتی جامع پن کے تینوں ستونوں میں صف اول کی 10 مارکیٹس میں شامل ہے۔
حکومتی تعاون کے ستون میں مالی جامع صورتحال میں سب سے اہم بہتری ہوئی اور اس میں 6 درجے کا اضافہ ہوا ۔
ہانگ کانگ "آن لائن رابطوں " میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ "مالیاتی خواندگی کی سطح" کی درجہ بندی میں 17 درجے اوپر آگیا ہے۔
درجہ بندی میں اضافے کے ضمن میں ہانگ کانگ کے مالیاتی جامع پن بارے عوامی تاثر بہتر ہوا ہے۔ 89 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ مالی طور پر جامع محسوس کرتے ہیں۔
پرنسپل ایشیا کے صدر تھامس چھونگ نے بتایا کہ نوول کرونا وائرس اثرات سے پوری رفتار سے بحالی کے بعد ہانگ کانگ مالی جامع پن آگے بڑھانے میں ایک مضبوط علاقائی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔
گزشتہ برس کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ امریکہ اب اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آچکی ہے ۔