بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جدیدیت کے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم نصیب ترقی کے ساتھ عالمی برادری کی تعمیر کو فروغ دے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ہم نصیب ترقی کے لیے عالمی ایکشن فورم کی دوسری اعلیٰ سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وانگ نے کہا کہ تقریباً تین سال قبل گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی تجویز کے بعد سے، جی ڈی آئی تعاون طریقہ کار کو نتیجہ خیز فوائد کے ساتھ مسلسل مضبوط کیا گیا ہے، جس سے بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس میں شرکت کے ساتھ اس کو وسیع پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین مالیاتی ذرائع کو مزید مستحکم کرنے، تعاون کے ماڈلز کو جدید بنانے، صلاحیت سازی میں اضافے، شراکت داری نیٹ ورکس کو وسعت دینے، تمام فریقوں کے ساتھ عملی کوششوں کو مربوط کرنے اور تیزرفتار پائیدار ترقی کے لیے مسلسل کوششوں کاخواہاں ہے۔