بیجنگ (شِنہوا) چین نے اہداف پر مبنی اقدامات کے ساتھ آب گاہوں(ویٹ لینڈ) کے تحفظ اور ان کی بحالی کی کوششوں کو جامع لحاظ سے فروغ دینے کا فیصلہ کیاہے۔
آب گاہوں کے عالمی دن کے موقع پرنیشنل فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار یوآن جی منگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی اہمیت کی حامل مزید آب گاہوں کے قیام کے ساتھ قومی ویٹ لینڈ پارکس کے لیے نگرانی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے مزید بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہروں کی ترقی میں مدد کرے گا۔
حالیہ سالوں میں، چین نے آب گاہوں کے تحفظ کو مسلسل بہتر بنایا ہے، اوراس وقت ملک میں آب گاہوں کا مجموعی رقبہ 5کروڑ63لاکھ 50ہزارہیکٹرتک پہنچ گیا ہے۔
یوآن نے بتایا کہ ان میں بین الاقوامی اہمیت کی 82 اورقومی اہمیت کی 58 آب گاہوں کے علاوہ ، 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس اور 13 بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہر شامل ہیں۔