• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،آبی گزرگاہوں کی سال کے پہلے دوماہ میں سرمایہ کاری میں اضافہتازترین

April 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں آبی گزرگاہوں کے نیٹ ورک کے فکسڈ اثاثہ  جات میں سرمایہ کاری (ایف اے آئی) میں رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، اس مدت کے دوران کی گئی سرمایہ کاری کا حجم 27ارب 33کروڑ یوآن(تقریباً3ارب 85کروڑ ڈالر)رہا۔

جنوب مغربی صوبہ یوننان صوبائی سطح کے علاقوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 277.7 فیصد اضافے کے ساتھ  آبی گزرگاہوں میں فکسڈ اثاثہ  جات کی سرمایہ کاری کے حوالے سے سرفہرست رہا، اس کے بعد شمالی تیانجن میونسپلٹی  میں سالانہ بنیادوں پر 105.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق ملک کے روڈ نیٹ ورک میں ایف اے آئی کا حجم  جنوری سے فروری کے عرصے میں 273ارب57کروڑ یوآن رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 فیصد کم ہے۔