• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 19th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،آبنائے پار یوتھ ڈویلپمنٹ فورم ژے جیانگ میں منعقد ہو گاتازترین

July 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا) ساتواں آبنائے پار یوتھ ڈویلپمنٹ فورم 6 سے 12 جولائی تک مشرقی صوبے  ژے جیانگ میں منعقد ہو گا۔

ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفترکے ترجمان چھین بنہوا نے جمعہ کوبتایا کہ  ایونٹ کی افتتاحی تقریب اور مرکزی فورم 8 جولائی کو صوبائی دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہوگا جبکہ  فورم کا  ننگبو، جِنہوا، لی شوئی اور صوبے کے دیگر حصوں میں بھی انعقادکیا جائے گا۔  ترجمان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ اور چینی کومنتانگ پارٹی کے سابق سربراہ ہنگ ہسیو چُھو کو فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ  آبنائے تائیوان پار کے مختلف شعبوں سے تقریباً 800 مہمان اور نوجوان نمائندے فورم کی متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔