بیجنگ(شِنہوا) چین آبنائے تائیوان میں مربوط ترقی کے لیے فوجیان صوبے کو ایک نمائشی علاقہ بنائے گا۔
منگل کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تمام شعبوں میں آبنائے پارمربوط ترقی کو مستحکم کرنا اور مادر وطن کے پرامن اتحاد میں پیش رفت کرنا ہے۔
دستاویز میں زون کی تعمیر کے لیے عمومی ضروریات اور 21 مخصوص اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے۔
سرکلر کے مطابق، جنوب مشرقی ساحل پر واقع فوجیان کو اسکے مخصوص سازگارحالات سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور آبنائے پار مربوط ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف وسائل کا استعمال کرنا چاہیے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پالیسیوں اور سسٹمزکو تائیوان کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے بہتر بنایا جائے گا اور یقینی بنایا جائے گا کہ وہ اپنے سرزمین کے ہم منصبوں کے ساتھ مساوی سلوک سے لطف اندوز ہوں۔
سرکلر میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد، تائیوان کے رہائشیوں اور کاروباری اداروں کے لیے مین لینڈ پر ترقی کے لیے فوجیان کو پسند کی پہلی منزل بنانا ہے۔ اس میں مزید کہا کہ زون بننے کے بعد صوبے کا تائیوان کے ساتھ عملے کا زیادہ آسانی سے تبادلہ ہوسکے گا۔