بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کے مطابق سال 2013 سے ملک بھر کی عدالتوں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی نقصان کے معاوضے اور عدلیہ کی توثیق سے مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی سے متعلق 16ہزارسے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سپریم پیپلز کورٹ نےایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی عدالتیں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق عدالتی نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھا رہی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے پروکیور یٹو ریٹس اور قانون نافذ کرنے والے محکموں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔
سپریم پیپلز کورٹ کے اعداد و شمارمیں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ماحولیات اور وسائل کے مقدمات کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار426 خصوصی عدالتی ادارے قائم کیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی بارے فیصلے کے قوانین میں بہتری کے لیے 21 عدالتی تشریحات اور 15 پالیسی دستاویزات جاری کیے گئے ۔