بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمیٹی آف انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کے سابق رکن اور اس کے نظم و ضبط معائنہ کمیشن کے سابق سربراہ لیولی شیان کے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ قومی کمیشن برائے نگرانی کی تحقیقات مکمل ہونے پر شانڈونگ صوبے کے شہر ڈیزو کے استغاثہ لیو کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں دائر کیا۔ استغاثہ کی جانب سے الزام ہے کہ لیونے ایس پی پی،چائنہ ہوارونگ ایسیٹ منیجمنٹ کمپنی اور آئی سی بی سی میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے منافع حاصل کیااوربدلے میں بہت بڑی رقم اورقیمتی چیزیں قبول کیں۔
ایس پی پی کے بیان کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران وکیل صفائی نے دلائل دیے جبکہ استغاثہ نےملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا۔