عابدجان (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ کاکو ہواجا لیون ایڈم نے مغربی افریقی ملک کے اقتصادی دارالحکومت عابدجان میں اپنی ملاقات کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمہ جہت تعاون میں پیشرفت کا عہد کیا ہے۔
ایڈم نے کہا کہ آئیوری کوسٹ ایک چین اصول پر عمل پیرا ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں اپنے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں چین کا حامی ہے۔
انہوں نے آئیوری کوسٹ کی ضروریات کا ہمیشہ خیال رکھنے اور مختلف شعبوں میں قابل قدر تعاون کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے آئیوری کوسٹ کو 34 ویں افریقہ کپ آف نیشنز کے کامیاب انعقاد میں مدد دی ہے۔
چینی وزیرخارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین اور آئیوری کوسٹ دوست اور شراکت دار ہیں جو ترقی اور بحالی میں کوشاں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون سے نتیجہ خیز نتائج ملے۔
انہوں نے جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کی کامیابی میں چین کے کردار پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین آئیوری کوسٹ کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں پیشرفت اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں ایک نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کے نئے امکانات کھولنے کا خواہشمند ہے۔
وانگ نے کہا کہ آئیوری کوسٹ نئے سال میں دورہ افریقہ کا آخری مرحلہ ہے جس کے دوران 4 افریقی ممالک کے رہنماؤں نے تائیوان کے معاملے پر چینی حکومت کے مؤقف، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ سے متعلق چین کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور چین ۔ افریقہ باہمی حمایت کی روایت کو برقرار رکھا۔