• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین آئرلینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں کی بحالی کے لیے تیار ہے، سینئر چینی سفارت کارتازترین

February 19, 2023

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور و دفاع مائیکل مارٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

میونخ، جرمنی (شِنہوا) چین آئرلینڈ کے ساتھ مل کر آپس کے اہم خدشات کو اہمیت دینے اور ان کی حمایت کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے  اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور و دفاع مائیکل مارٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ان خیالات کا اظہار ایک سینئر چینی سفارت کار اور  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای  نے  59 ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر  آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور و دفاع مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران کیا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کے تعلقات نے مستحکم  ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے اثرات پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے اور اس کی مستحکم  معاشی بحالی آئرلینڈ اور دیگر ملکوں  کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

وانگ نے کہا انہیں امید ہے کہ آئرلینڈ کھلے پن اور جامعیت پر قائم رہے گا اور چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ، شفاف  اور غیر امتیازی سلوک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کو دنیا میں تبدیلیوں اور انتشار کے پیش نظر آپس کے  رابطے اور تعاون کو مستحکم  کرنا چا ہئے، یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کر تے ہو ئے کثیرالجہتی کی حمایت کرنی  چا ہئے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کا تحفظ کرنا چا ہئے۔

مارٹن نے واضح  کیا  کہ چین آئرلینڈ کا اہم شراکت دار ہے۔سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں  نے دوستانہ تبادلے کو برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تعاون کی تیزی سے ترقی حاصل کی ہے۔

مارٹن نے کہا کہ آئرلینڈ چین کی جانب سےعالمی وبائی مرض کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اقدامات  کی اصلاح اور موافقت کا خیرمقدم کرتا ہے اور چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر تبادلوں کو مستحکم  کرنے کا منتظر ہے۔

 مارٹن نے مزید کہا کہ آئرلینڈ ون چائنہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا ۔