• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،عجائب گھروں کی 2023 میں سیاحت میں ریکارڈ اضافہتازترین

May 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے عجائب گھروں کے 2023 میں1ارب 29کروڑ دورے  کیے گئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

وزارت ثقافت وسیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق عجائب گھروں کی سیاحت میں اضافےسے ملک میں ثقافتی سیاحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے جوش و خروش کا پتہ چلتاہے جو ثقافتی اور تعلیمی عناصرکے حوالے سے مربوط سفرکی عکاسی ہے۔

روایتی ثقافت کے حامل  قدرتی مقامات کی تعداد8 فیصد سالانہ اضافےکے ساتھ 2012 میں 2ہزار64 سے 2023 میں4ہزار ہوگئی ہے۔

2012 سے 2023 کے درمیان، انقلابی وراثت کے لیے وقف حکومت سے منظور شدہ مقامات کی تعداد میں سالانہ اوسطاً 19.52 فیصد جبکہ  سیاحوں کی آمد میں سالانہ 13.08 فیصد کا اوسط اضافہ ہواہے۔  وزارت کے مطابق، گزشتہ برسوں میں سیاحت وصنعت، کھیل اورآرٹس پرفارمنس  سمیت مختلف شعبوں کے درمیان وسیع تر ہم آہنگی دیکھنے میں آئی ، جس میں 200 سے زیادہ بین الشعبہ جاتی سیاحتی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔