شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ کے شین بی نیو ڈسٹرکٹ کے چھنگ ٹونگ ٹریڈ پورٹ فری ٹریڈ زون سے لاؤس، ویتنام اور جاپان سمیت علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سی ای پی ) کے رکن ملکوں کے لئے مال بردار کنٹینرز کے ہمراہ ایک ٹرین روانہ ہوئی ہے ۔
ہفتے کی صبح روانہ ہونے والی اس ٹرین سے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ملکوں کے لیے شین یانگ سے یورپ تک انٹری پوٹ ٹریڈ کے ذریعے ایک نئے بین الاقوامی مال برداری کے راستے کا آغاز ہو گیا ہے۔
ریلوےکے بھرپور وسائل سے مالا مال چھنگ ٹونگ ٹریڈ پورٹ نقل وحمل کے مختلف راستوں کو منسلک کرتی ہےجیسا کہ چین۔ یورپ مال بردار ٹرینیں اور چائنہ۔ لاؤس ریلوے جوعام تجارتی سامان، سرحد پار ای کامرس کا سامان اور ٹرانزٹ سامان کو اکٹھا کرنے اور نقل وحمل کی سہولت فراہم کرتی ہے اور اسی مقام سے یہ سامان روانہ کیا جاتا ہے ۔
مقامی حکام کے مطابق شین بی نیو ڈسٹرکٹ 20 ہزار مربع میٹرز پر مشتمل علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری انٹرپرائز سروس سینٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ نقل وحمل کے ایک واحد ذریعے سے ایک جامع صنعتی خاکے اور سپلائی چین تک اپنی توجہ کو وسعت دیتا ہے۔