• Krasnoyarsk, Russia
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین علاقائی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،انڈونشین سکالرتازترین

June 07, 2024

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے   تھنک ٹینک سینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے سینئر فیلو رجال سکما نے کہا ہے کہ چین کی معیشت خطے کی خوشحالی اور معاشی ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے۔

رجال سکما جو برطانیہ میں انڈونشیا کے سفیر بھی رہ چکے ہیں، نے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے  ایشیا بحرالکاہل خطے کی ترقی اور خوشحالی میں چینی معیشت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ  چلنجز سے نبرد آزما ہونے کی چین کی صلاحیت پر ہمیں اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے زوال کی توقع کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ چین بڑا ملک ہے اور  تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا چین نے غربت کے خاتمے اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایک مال بردار جہاز چین کے صوبہ جیانگ سو کے لیان یون گانگ بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل پرلنگر انداز ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب اہم بات لاکھوں لوگوں کو انتہائی غربت کی سطح سے نکالنا ہے، یہ صرف لوگوں کی تعداد نہیں ہے یہ ایک مختصر وقت ہے جس میں یہ سب کچھ ہوا ہے، یہ چینی حکومت اچھی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سب سے بڑے ے تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کے بڑے ذریعہ کے طور پر انڈونیشیا کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔