• Washington, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین آلات کو جدید بنانے اور اشیائے ضروریہ کی تجارت میں غیر ملکی کمپنیوں کو یکساں مدد فراہم کرے گاتازترین

July 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر آلات کو جدید بنانے اور اشیائے ضروریہ کی تجارت میں حصہ لینے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو یکساں مدد فراہم کر رہاہے۔ نائب وزیرتجارت لنگ جی نےمتعلقہ پالیسی کی وضاحت کے حوالے سے غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے لیے ایک گول میز اجلاس میں کہا کہ بڑے پیمانے پر آلات کو جدید  بنانےاور اشیائے ضروریہ کی تجارت کے نئے دور کو فروغ دینے کا تزویراتی فیصلہ کیا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم سے  مؤثر طریقے سے ملکی طلب میں اضافہ  اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ کھپت اپ گریڈ ہوگی اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں سمیت تمام قسم کے کاروباری اداروں کے لیے وسیع مارکیٹ کی صلاحیت فراہم ہوگی۔وزارت تجارت کے مطابق، چین اعلیٰ سطح پر معاشی کھلے پن کوفروغ دیتے ہوئے  کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کو اس مہم میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ سرکاری خریداریوں اور سرمایہ کاری منصوبوں میں یکساں مدد فراہم کرے گا۔