بیجنگ(شِنہوا) چین بڑے پیمانے پرآلات کوجدید بنانےاور اشیائے صرف کی تجارت کے لیے بھرپور مالی مدد فراہم کرے گا۔
قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن کے نائب سربراہ ژاؤ چھین شِن نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس کے ساتھ مقامی حکومتیں اس اقدام کے بارے میں جائزہ لے رہی ہیں اور فنڈز فراہم کرنے کے لیے ان کی اصل مالی صورتحال کو مدنظر رکھا جائے گا۔
گزشتہ ماہ ریاستی کونسل نے بڑے پیمانے پر آلات کی تجدید اور اشیائے صرف کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایکشن پلان جاری کیاتھا۔
ژاؤ نے کہا کہ اہم صنعتی اور زرعی شعبوں میں آلات کی اپ گریڈیشن میں مطلوبہ سالانہ سرمایہ کاری کا حجم 50کھرب یوآن (تقریباً 704ارب50کروڑ ڈالر)سے زیادہ ہے اور آٹوموبائل اور گھریلو آلات کو جدید بنانے کے لیے 10کھرب یوآن سے زیادہ درکار ہیں۔