نانجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سوکے دارالحکومت نانجنگ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
میونسپل حکومت نے ہفتہ کو بتایا کہ مقامی فائرڈپارٹمنٹ کو ضلع یوہوتائی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع گزشتہ روز صبح تقریباً 4 بج کر39 منٹ پر ملی۔
امدادی کارکنوں نے صبح 6 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا جبکہ جائے وقوعہ پر تلاشی اور بچاؤ آپریشن دوپہر 2 بجے کے قریب مکمل کیا گیا۔ آگ لگنے کے واقعہ میں زخمی ہونے والے 44 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں الیکٹریکل سائیکلیں رکھی گئی تھیں۔