• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، عمارت میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک، 28 زخمیتازترین

February 16, 2023

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں جمعرات کی صبح ایک عمارت میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

 مقامی حکام کے مطابق آگ صبح تقریباً 6بج کر 7 منٹ پر سوژو شہر کے ضلع شیانگ چھینگ کی ٹاؤن شپ ویی تانگ میں لگی اور تقریباً ایک گھنٹے بعد اس پر قابو پالیا گیا۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔