بیجنگ(شِنہوا)چین نے شینزو-18 کے عملے پر مشتمل خلائی جہاز اور لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے امتزاج کو لانچنگ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے بدھ کو کہا کہ چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں لانچنگ مقام پر سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں، اور منصوبہ بندی کے مطابق خلائی جہاں کی خلاء میں روانگی سے قبل مختلف فنکشن چیک اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
سی ایم ایس اے نے کہا کہ خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پرخلاء میں بھیجا جائے گا۔