بیجنگ (شِنہوا)چین میں ترقی کی ابھرتی قوتوں کی کھپت میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے جس کی بدولت 2024 کے ابتدائی 4 ماہ میں چین کی آن لائن خورہ فروخت مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت تجارت کے مطابق اس مدت میں ملک کی آن لائن خوردہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 11.5 فیصد اضافے سے 44.1 کھرب یوآن (تقریبا 620.52 ارب ڈالر) رہی۔
وزارت نے کہا کہ خاص کر مصنوعات کی آن لائن خوردہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 11.1 فیصد بڑھ کر 37.4 کھرب یوآن ہوگئی جو چین کی اشیائے صرف کی خوردہ فروخت کے 23.9 فیصد ہے۔
وزارت کی زیرنگرانی اہم آن لائن خدمات کی کھپت میں اسی مدت کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 25.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈیجیٹل ، ماحول دوست اور صحت سے متعلق اشیاء کی کھپت بھی تیزی سے بڑھی ہے۔
اپریل میں گھریلو مصنوعات اور فرنیچر کی آن لائن فروخت میں بالترتیب 9.3 فیصد اور 12.2 فیصد اضافہ ہوا جسے ملک کی کنزیومر گڈز ٹریڈ ان پالیسی کی معاونت حاصل ہے۔