• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، آن لائن خوردہ فروخت میں جنوری تا فروری 15.3 فیصد اضافہتازترین

April 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی آن لائن خوردہ فروخت میں 2024 کے پہلے دو مہینوں کے دوران مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمارکے مطابق  اس عرصے میں آن لائن خوردہ فروخت 21.5 کھرب یوآن (تقریباً 303 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت15.3 فیصد زیادہ ہے۔

ملک بھر میں اشیاءِ صرف کی آن لائن خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 14.4 فیصد بڑھ کر 18.2کھرب یوآن ہو گئی جس سے چین کی صارفی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت میں آن لائن خوردہ فروخت کا حصہ 22.4 فیصد تک پہنچ گیا۔

وزارت نے کہا کہ اس سال موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات  کے دوران برف سے متعلقہ مصنوعات کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا جس سے اہم ای کامرس پلیٹ فارمز پر سکی آلات کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔