• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، آنہوئی میں رہائشی عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک، 1 زخمیتازترین

May 28, 2024

ہیفے(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ٹونگلنگ میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

جیاؤچھو ضلع کے داتونگ  ٹاؤن شپ میں واقع پانچ منزلہ عمارت کا مغربی حصہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت منہدم ہوا جس سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد،تمام پانچوں افراد کو نکال لیا گیا۔ ضلعی حکومت کے مطابق، چار کی موت کی تصدیق کی گئی،جبکہ 12 سالہ ایک لڑکی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

عمارت کے کچھ حصے گرنے کے خطرے کے باعث حکام نے دیگر رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا ہے۔