• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ عوامی جمہوریہ کوریا روایتی دوستی مسلسل مستحکم ہوئی ہے، وانگ ہوننگتازترین

March 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ  نے ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے ڈائریکٹر کم سونگ نام کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کے سرکردہ رہنماؤں کی رہنمائی میں چین اورعوامی جمہوریہ کوریا نے اپنی روایتی دوستی کو مسلسل مستحکم کرتے ہوئے اس میں پیشرفت کی۔

وانگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ ہے اور اسے چین ، عوامی جمہوریہ کوریا دوستی کا سال قراردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ اعلی رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو دونوں فریقین کے درمیان دوستی میں پیشرفت سمیت تعاون وسیع کرنے ، سٹریٹجک رابطے مضبوط بنانے اور  پرامن ، مستحکم بیرونی ماحول کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جاسکے۔

وانگ نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین۔ عوامی جمہوریہ کوریا تعلقات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر کم سونگ نام نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ عوامی جمہوریہ کوریا ۔چین تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا ۔ چین دوستی کا سال فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون کے فروغ میں معاونت کرے گا اور دونوں ممالک کے سوشلسٹ کاز کی زیادہ سے زیادہ ترقی میں سہولت مہیا کرے گا۔