بیجنگ(شِنہوا)چینی کرنسی رین منبی (آر ایم بی) یا یوآن نے اگست کے دوران عالمی ادائیگیوں میں اپنے حصے میں اضافہ کیا ہے۔
مالیاتی پیغام رسانی کی خدمات فراہم کرنے والی عالمی کمپنی سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) کے مطابق آر ایم بی کا عالمی حصہ جولائی میں 3.06 فیصد سے بڑھ کر اگست میں 3.47 فیصد ہو گیا جس کے مطا بق آر ایم بی پانچویں سب سے زیادہ فعال کرنسی رہی۔
آر ایم بی ادائیگیوں کی قدر میں بھی گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ عام طور پر تمام ادائیگیوں کی کرنسیز میں 4.02 فیصد کا اضافہ ہوا۔
یورو زون کو چھوڑ کر بین الاقوامی ادائیگیوں کے لحاظ سے آر ایم بی 2.59 فیصد کے حصے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ آف شور آر ایم بی ٹرانزیکشنز کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس میں 73.16 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے بعد برطانیہ 5.51 فیصد اور سنگاپور 3.81 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔