• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عرب لیگ کے ساتھ ہم آہنگی کوفروغ دے گا: چینی وزیر خارجہتازترین

March 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں عرب ریاستوں کی لیگ کے چین کے نمائندہ دفتر کے نئے سربراہ احمد مصطفیٰ فہمی سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے چین اورعرب ریاستوں کے مابین تعلقات کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، نے احمد مصطفیٰ فہمی کو چین میں ان کی نئی تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ وانگ کا کہنا تھا کہ انکا ملک دونوں اطراف کے رہنماؤں کے مابین اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-عرب ریاستوں کی کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے عرب ریاستوں کی لیگ کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سال چین عرب ریاستوں کے تعاون کے فورم کے قیام کی 20ویں سالگرہ کا سال ہے اور چین اس فورم کے 10ویں وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ وانگ یی باورکرایا کہا کہ دونوں فریقین کو مشترکہ تشویش کے مسائل پر ہم آہنگی کو فروغ دینے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور فلسطینی عوام کے ان کے جائز قومی حقوق کے حصول کے منصفانہ مقصد کی حمایت کو مضبوط کرناچاہیے۔

اس موقع پراحمد مصطفیٰ فہمی کا  کہناتھا کہ عرب فریق فلسطین کے مسئلے پر چین کے منصفانہ موقف اور عرب ممالک کے لیے اس کی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ عرب ریاستوں اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی تمام ترکوششوں کو بروئے کا رلائیں گے۔