بیجنگ (شِنہوا) چائنہ (آرشان) ٹوارزم کانفرنس 2023 چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے آرشان شہر میں 2 سے 3 ستمبر کو منعقد ہو گی۔
وزارت ثقافت و سیاحت (ایم سی ٹی ) کے مطابق آرشان داہنگ گان پہاڑوں کے جنوب مغربی دامن اور چار بڑے گراس لینڈ ز کے چوراہے پر واقع ہے جوتیزی سے مقبول ہوتا ہوا سیاحتی مقام ہے۔
کانفرنس میں افتتاحی تقریب کے علاوہ داہنگ گان پہاڑوں میں ایک خود کار دورہ ، ثقافتی سیاحت کے انضمام اور سبز ترقی پر فورم ، غیر مادی ثقافتی ورثہ اور سیاحت پروجیکٹ نمائش اور دیگر پروگرام شامل ہوں گے۔
وزارت ثقافت و سیاحت کے ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ وو کیفینگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس سیاحتی صنعت میں اعتماد اور طاقت پیدا کرنے کےساتھ ساتھ بحالی کی ٹھوس رفتار میں معاونت کرے گی۔
اندرون منگولیا میں 2023 کے دوران سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جنوری سے جولائی کے دوران خطے میں 12 کروڑ 40 لاکھ مقامی سیاح آئے جس سے176.22 ارب یوآن (24.48 ارب امریکی ڈالرز) کی ز بردست سیاحتی آمدنی حاصل ہوئی۔