• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، آرسی ای پی نمائش میں 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری معاہدے طے پا گئےتازترین

May 09, 2023

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان میں منعقدہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سی ای پی) اقتصادی اور تجارتی نمائش کے دوران تقریباً 75 ارب یوآن (10.84 ارب امریکی ڈالرز) کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ مجموعی طور پر 113 منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔

منتظمین کے مطابق صوبے کے ہوائی ہوا شہر میں 4 مئی کو شروع ہونے والی اس تقریب نے آر سی ای پی کے رکن ممالک اور چین کے صوبائی سطح کے علاقوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کے لئے ایک نئی بین الاقوامی  زمینی ۔سمندری تجارتی راہداری  کے ہمراہ   کام کیا ہے۔ 

یہ چین کے مغربی  اور آسیان کے  اراکین  میں صوبائی سطح کے علاقوں کی طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کیا گیا ایک تجارتی اور لاجسٹک راستہ ہے۔

نمائش میں 600 سے زائد معروف کاروباری اداروں اور اندرون و بیرون ملک سے 1 ہزار سے زائد خریداروں نے شرکت کی۔ ان میں 112 کمپنیوں کا تعلق علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے 14 دیگر ممالک سے تھا۔

شہر کے بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں منعقدہ نمائش میں مختلف  آف لائن اور آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ممالک کی خصوصی مصنوعات  کی 2 ہزار سے زائد اقسام نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

ہوائی ہوا راہداری کے ساتھ صوبے کا واحد رابطہ شہر ہے اور آسیان ممالک کے لئے مال بردار اسمبلی کا مرکز ہے۔