نان ننگ (شِنہوا) کیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے امور خارجہ کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے سرحدی بندرگاہوں کا قیام مسلسل مستحکم کرنے اور گوانگ شی کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن ، چین-آسیان تعاون کے فروغ ، مقامی اور عالمی منڈیوں کی دوہری سرکولیشن قائم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختار علاقے کے معائنہ دورے میں کہی۔
وانگ نے اس دورے میں چین ۔ آسیان اور چین ۔ ویتنام تعاون کے متعلقہ منصوبوں کا معائنہ کیا۔
وانگ نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-آسیان برادری قائم کرنے کے لئے فعال طریقے سے خدمات انجام دینا ، مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت کرنا چین-آسیان نمائش کے سنہری مواقع کو مسلسل نکھارنا اور آسیان کے لئے ایک کھلا بڑا عالمی راستہ بنانا ضروری ہے۔
وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ گوانگ شی ویتنام سے تبادلے اور تعاون مضبوط بنانے سمیت چین ۔ ویتنام دوستی کے لئے رائے عامہ اور سماجی بنیاد مستحکم کرے، سرحد پار بنیادی ڈھانچے میں رابطے مسلسل بہتربنائے ، حکمت اور سہولت ، ترقی ، دوستانہ تبادلے اور جامع سلامتی پر مشتمل سرحدی بندرگاہ کے قیام کی کوشش کرتے ہوئے سٹریٹجک اہمیت کی حامل مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ ویتنام برادری کے قیام میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے۔
وانگ نے کہا کہ گوانگ شی کو بیرونی رابطوں میں پیشرفت ، بیرونی امور میں مزید باصلاحیت افراد کو تربیت دینے، بین الاقوامی تبادلے اور تعاون مضبوط بنانے اور گوانگ شی میں اعلیٰ معیار کی ترقی تیز کرنے میں معاونت کےلئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔