• Unknown, Unknown
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین آسٹریلیا کی جانب سے "چین کے خطرے" کے بہانے کو ہوادینے کی مخالفت کرتاہے، ترجمانتازترین

April 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ  آسٹریلیا کی طرف سے خودساختہ طور پر "چین کے خطرے" کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا فوجی طاقت بڑھانے کا ایک بہانہ ہے اور چین اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا کی جانب سےحالیہ جاری ہونے والی قومی دفاعی حکمت عملی کی ایک دستاویز اور آسٹریلیا کے وزیر دفاع کے اس دعوے سے متعلق  میڈیا کے استفسار کے جواب میں کیا  کہ چین نے "جابرانہ حکمت عملی" اپنارکھی ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر اتحاد اور ترقی پرمبنی ایشیائی بحرالکاہل اتحاد بنانے کے حوالے سے کام کرنے کو تیار ہے اور وہ کسی بھی شکل میں کسی کی ہاریا جیت کے کھیل کا حصہ بننے اور بلاک  کی سطح پر محاذآرائی کی  سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے یہ باورکرایا کہ چین۔ آسٹریلیا تعلقات ایک نئے آغاز سے گزررہے ہیں۔ چین، آسٹریلیا سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ  چین کے ترقی اور اسٹرٹیجک ارادوں کو درست انداز سے دیکھے گا جبکہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرے گا اور علاقائی امن و استحکام میں مزید تعاون کرے گا۔