• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، آتشزدگی کے باعث 9 افراد ہلاک، 2 زخمیتازترین

August 18, 2023

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی لی پھنگ کاؤنٹی کے ایک سرائے میں جمعہ  کے روز قبل از سحر آ تشزدگی سے 9 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

آگ ژاؤ شینگ قصبے میں قبل از سحر  1 بجکر 2 منٹ پر اینٹ اور کنکریٹ سے تعمیر کردہ ایک سرائے میں لگی جسے 1 بجکر 35 منٹ پر بجھادیا گیا۔

آتشزدگی کی  وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔