بیجنگ (شِںہوا) چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات صنعت میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آمدن اور منافع میں اضافے کی شرح 2 ہندسوں میں رہی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے کا منافع گزشتہ برس کی نسبت 13.8 فیصد بڑھ کر 11.4 کھرب یوآن (تقریباً 160 ارب امریکی ڈالرز) رہا جبکہ آمدن ایک سال قبل کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافے سے 98.2 کھرب یوآن رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران سافٹ ویئر مصنوعات سے آمدن گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد اضافے سے 23.2 کھرب یوآن رہی۔ صنعتی سافٹ ویئر مصنوعات سے آمدن 223.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.2 فیصد اضافہ ہے۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز کی آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 14.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ای کامرس پلیٹ فارم ٹیکنیکل سروسز کی آمدن 9 فیصد بڑھی ہے۔