بیجنگ (شِںہوا) چین میں سرکاری ملکیتی اداروں اور ریاستی شراکت داری کاروباری اداروں کی آمدن اور منافع میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس مدت میں ان اداروں کی مشترکہ کاروباری آمدن 689.7 کھرب یوآن (تقریباً 97.1 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.9 فیصد زائد ہے۔
ان کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد بڑھ کر 38.3 کھرب یوآن ہوگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک ان اداروں کے اثاثوں اور واجبات کا تناسب 0.3 فیصد پوائنٹس اضافے سے 64.8 فیصد ہوگیا تھا۔