بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بڑی صنعتی کمپنیوں کے نفع میں کمی ہوئی تاہم طلب میں بہتری کے سبب بحالی کے اشارے ملے ہیں۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 29 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) کی سالانہ کاروباری آمدن والی صنعتی کمپنیوں کا مشترکہ نفع اس عرصے میں تقریباً 887.21 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 22.9 فیصد کم ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان سن شیاؤ نے بتایا کہ مارکیٹ طلب کی مکمل بحالی باقی ہے جس کے سبب ابتدائی 2 ماہ میں آمدن کم ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لاگت زیادہ ہے اور اشیا کی فیکٹری قیمت بھی گِری ہے جو کہ منافع میں کمی کی وجہ بنی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق صنعتی اداروں کی مجموعی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد کم ہوکر 193 کھرب یوآن رہی جبکہ آپریٹنگ اخراجات 0.2 فیصد کم ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار اور رسد کے شعبے میں ایک برس قبل کی نسبت 53.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ صنعتی اشیاء سازی میں تیزی ہے جبکہ کان کنی کے شعبے میں 0.1 فیصد کی کمی ہوئی۔
بڑھتی ہوئی کھپت نے روزمرہ کی اشیاء تیار کرنے والی کمپنیوں کے دسمبر کے اپنے نفع میں 13.4 فیصد پوائنٹس کی کمی کو کم کرنے میں مدد کی۔ تمباکو ، چائے اور مشروبات کے شعبے کا نفع بالترتیب 9.6 فیصد اور 2.4 فیصد بڑھ گیا۔
سن کے مطابق ابھرتے ہوئے شعبے مضبوط رہے۔ بجلی کی بیٹریوں اور فوٹو وولٹک آلات کی فروخت سے الیکٹرک مشینری کے شعبے میں نفع 41.5 فیصد بڑھ گیا۔
سن نے کہا کہ مستقبل قریب میں صنعتی منافع بتدریج بحال ہوگا کیونکہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور مارکیٹ طلب مستحکم ہے۔