بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں 63 کھرب کلوواٹ آورز تک پہنچ گئی ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق صرف ستمبر میں ملک میں مجموعی طور پر 683 ارب کلوواٹ آورز بجلی پیدا ہوئی۔
خاص کر تھرمل بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداوار ایک برس قبل کے مقابلے میں 25.8 فیصد بڑھ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں شمسی توانائی کی پیداوارمیں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 18.9 فیصد اضافہ ہوا جو اگست سے 8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
البتہ ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہوئی جبکہ جوہری توانائی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.7 فیصد کمی ہوئی۔