بیجنگ (شِنہوا) چین میں کھدائی مشینری تیار کرنے والے بڑے اداروں کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
چا ئنہ کنسٹرکشن مشینری ایسویسی ایشن کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران چین کی کھدائی مشینری تیار کرنے والے بڑے اداروں کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 13.9 فیصد اضافے سے 48 ہزار 119 یونٹس تک پہنچ گئیں۔
اس مشینری کی مقامی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 43.9 فیصد کم ہوکراسی مدت میں 44 ہزار 933 یونٹس رہی۔
صرف مئی کے دوران کھدائی مشینری کی برآمدات 10 ہزار 217 یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 21 فیصد زائد ہے۔