• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیل کے شعبے میں بحالی کی رفتار برقرارتازترین

August 31, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے کچھ علاقوں میں بلند درجہ حرارت اور سیلابی صورتحال کے باوجود رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیل کے شعبے میں بحالی کی رفتار برقرار رہی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق اس عرصے میں سماجی ترسیل کی مالیت گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافے سے 1899 کھرب یوآن (تقریباً 264.4 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

فیڈریشن نے بتایا کہ اس مدت میں صنعتی مصنوعات کے لئے ترسیل میں گزشتہ برس کی نسبت 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ترسیل کے شعبے کی مجموعی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 4.6 فیصد اضافے سے 75 کھرب یوآن رہی۔