• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ابتدائی تین سہ ماہی میں کوئلے کی پیداوار میں 3 فیصد اضافہتازترین

October 22, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں خام کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا ۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں ملک میں 3.44 ارب ٹن خام کوئلہ پیدا ہوا۔

صرف ستمبر میں خام کوئلے کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 0.4 فیصد بڑھ کر 39 کروڑ ٹن ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران چین نے 35 کروڑ ٹن کوئلہ درآمد کیا  جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 73.1 فیصد زائد ہے۔