• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ہائی نان سے امریکہ کے لیے مال بردار فضائی روٹ کا آغازتازترین

December 03, 2023

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان سے جمعہ کے روز ایک چارٹرڈ طیارہ امریکی شہر ڈیلاس کے لئے روانہ ہوا جس میں 82 لاکھ 20  ہزار یوآن (تقریباً 16 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کا سرحد پار ای کامرس سامان موجود تھاجس کے ساتھ ہی ایک مکمل نئے مال بردار فضائی روٹ کا آغاز ہوگیا۔

ہائیکو کسٹمز نے کہا کہ یہ امریکہ کے لئے ہائی نان کا پہلا مکمل مال بردار فضائی روٹ ہے جس کی پہلی پرواز صوبائی دارالحکومت ہائیکو کے میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔

چین نے جون 2020 میں صدی کے وسط تک ہائی نان کو عالمی سطح پر بااثر اور اعلیٰ معیار کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کا ایک ماسٹر پلان جاری کیا تھا۔

کسٹمز آفس کے مطابق ہائی نان اپنے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا استعمال کرتے ہوئے بحرالکاہل اور بحرہند میں ہوا بازی کا علاقائی گیٹ وے مرکز بننے کی کوششیں تیز کررہا ہے۔