• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں عالمی کھپت کے حوالے سے سرگرمیوں کا آغازتازترین

April 15, 2024

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں عالمی کھپت کے حوالے سے سلسلہ وارسرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

نمائش کے منتظم کے مطابق13 تا 18 اپریل تک جاری رہنے والے اس نمائش میں 71 ممالک اور خطوں کے 4ہزار سے زائد برانڈز نمائش میں حصہ لے رہے ہیں جو عالمی صارفین کے لیے اپنی نئی اور جدید ترین مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

اس سال کی نمائش کا مہمان خصوصی آئرلینڈ ہے۔نمائش کے لیے مختص شدہ اس مقام پر ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کےمیدان میں اختراعات، تعلیم، سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔

ہائیکو میں ہا ئی نان انٹرنیشنل کنونشن اور نمائشی مرکز کے مرکزی مقام کے علاوہ، ہائیکو اور بوآؤ میں بادبانی وتفریحی کشتیوں، ڈیوٹی فری شاپنگ اور بین الاقوامی صحت کے حوالے سے تین ذیلی مقامات قائم کیے گئے ہیں۔

نمائش میں 3سوسے زائد عنوانات پر مبنی سرگرمیاں اورنئی مصنوعات کے اجرا سمیت نمایاں سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔