• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین آئندہ ماہ سیاحت کے فروغ کی مہم شروع کرے گاتازترین

April 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت وسیاحت مئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک ماہ طویل ملک گیر مہم شروع کرے گی۔

وزارت نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 19 مئی کو ملک کے 14ویں یوم سیاحت کے موقع پرشروع کی جانے والی  اس مہم کا مقصد سیاحتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا، ماحول دوست سیاحت کو وسیع کرتے ہوئے ثقافتی ترقی کو سیاحت کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔

وزارت چھ شہروں کاان کی سیاحتی خصوصیت کو نمایاں  کرنے کے لیے انتخاب کرے گی ۔ وزارت نے مقامی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاحتی خدمات کے کوپن کے اجرا اور غیر منافع بخش تفریحی تقریبات کے اہتمام جیسے  ترجیحی اقدامات اٹھائیں۔

وزارت نے مقامی سیاحت کے محکموں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سیاحتی مقامات کی تشہیر اور لائیو سٹریم شوز کے انعقاد کے لیے رائے عامہ کو متاثرکرنے والی شخصیات کے ساتھ کام کرنے کی بھی ترغیب دی  ہے۔