بیجنگ (شِنہوا) چین میں غیر ریاستی کمپنیوں کو 2024 کے دوران مجموعی طور پررواں سال کے برابر24 کروڑ30 لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
وزارت تجارت نے ایک بیان میں غیر ریاستی کمپنیوں کے لیے درخواست کے معیار اور متعلقہ طریقہ کار بھی جاری کیا ہے جو ملک کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات کے انتظامی ضوابط اور متعلقہ عالمی تجارتی تنظیم کی شرائط کے مطابق ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی دستاویزات رواں سال 15 نومبر سے پہلے وزارت تجارت کو جمع کرائی جاسکتی ہیں۔