• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ڈائنوسار کے پاؤں کے400 سے زیادہ نشانات دریافتتازترین

May 28, 2024

کنمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں ابتدائی کریٹاسیئس دور کے ڈائنوسار کے  پاؤں کے 400 سے زیادہ نشانات کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ فوسلز یی خود اختیار پریفیکچر چھو شیونگ کے شہر لوفینگ کے قصبے کانگ لونگشان کے پہاڑوں میں دریافت ہوئے۔ لوفینگ کے ڈائنوسار فوسلز کے تحفظ اور تحقیقی مرکز کے سربراہ وانگ تاؤ نے کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات پر مشتمل چٹان کا حصہ تقریباً 12کروڑ سال پرانا ہے۔

وانگ نے کہا کہ فوسلز کو تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، بڑے سائز کے قدموں کے نشان سوروپوڈس ڈائنوسار سے ملتے جلتے ہیں، ڈپلوڈوکس ڈائنوسار جیسے پیروں کے نشانات جو تھراپوڈس سے ملتے جلتے ہیں، تیسری قسم کے فوسلز ٹائرنوسورس کے ہیں جو اپنی انگلیوں کے ساتھ زمین کو چھوتے ہوئے چلتے تھے اور ممکنہ طور پر ان کا تعلق سٹیگوسارز یا اینکائیلوسارز سے تھا۔

وانگ نے کہا کہ مشاہدات کی بنیاد پر اندازہ ہے یہ علاقہ کسی جھیل کے کنارے واقع  تھا جس کے چاروں طرف بہت زیادہ پودے تھے۔ مختلف قسم کے ڈائنوسار کھانے کے بعد پانی پینے کے لیے جھیل پر آئے ہوں گے جہاں پانی کے کنارے کیچڑ اور ریت میں ان کے قدموں کے نشان ثبت ہوگئے۔